پشاور : گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے، جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے بھیجی گئی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے۔
گورنرحاجی غلام علی کے سمری پر دستخط کے بعد کے پی اسمبلی تحلیل ہوگئی۔
گذشتہ روز وزیراعلیٰ محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھجوانے کے بعد کہا تھا کہ ملکی مفاد میں کے پی اسمبلی تحلیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے، عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سےدوبارہ حکومت قائم کریں گے۔
یاد رہے اس سے قبل پنجاب اسمبلی تحلیل کردی گئی تھی ، جس کے بعد ںگراں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔