بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

گورنر سندھ کا مفت سولر پینلز دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عیدالاضحیٰ پر شہریوں کے لیے بڑے تحفے کا اعلان کر دیا۔

گورنر سندن نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے مفت سولر پینلز فراہم کرنے کا اعلان کر کے شہریوں کے دل جیت لیے۔

تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین جن کا گھر کرائے کا ہو اور بچوں کی عمریں دس سال تک ہوں، انہیں فری سولر لگا کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

گورنر نے کہا کہ سولر کے ذریعے انھیں لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا ملے گا۔ یہ سولر اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے مرحلہ وار دیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ فری سولر دیں گے اور تین سو یونٹ تک وہ سولر کے زریعے بجلی استعمال کرسکیں گے۔ سولر لگانے یا دینے کے کوئی چارجز نہیں لیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں