منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

گورنرسندھ کا فری اسکالر شپس کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنرسندھ کامران ٹیسوری بیرون ملک تعلیم کے خواہش مند ہونہار طلباٗ کے لیے فری اسکالر شپس کا اعلان کر دیا۔

فری اسکالرشپ حاصل کرنیوالوں کیلئے گورنرہاؤس میں سیل بنایا یا ہے۔ اس حوالے سے گورنر نے کہا کہ اسکالرشپ پروگرام میں سندھ کے طلبا حصہ لے سکتے ہیں میرٹ پر پورا اترنے والے کو اسکالرشپ پر بیرون ملک بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے ملک کمزور ہو گیا ہم قومیتوں، فرقوں، لسانیت میں تقسیم ہو چکے ہیں ہم معاشی حب میں رہتے ہیں لیکن سب سےزیادہ مسائل ہمارے ہیں اس معاشی حب میں نہ بجلی ہے، نہ پانی اورنہ ہی گیس، گورنرہاؤس کے دروازے سب کیلئےکھلے ہیں۔

- Advertisement -

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیتے ہیں اس کے بعد انھیں بُرا بھلا کہ کر اگلے کا انتظار کرتے ہیں میں دعوٰی کرتا ہوں کہ میں نے گورنر ہائوس میں نظام کو بدلا ہے، بیس مہینوں میں 22 لاکھ لوگ گورنر ہائوس وزٹ کرچکے ہیں آج گورنر ہائوس کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہوئے ہیں اس گورنر ہائوس کی دیوار گرا کر وہاں سے آئی ٹی یونیورسٹی کا گیٹ تعمیر کرایا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں