جمعہ, جون 7, 2024
اشتہار

جائیداد کی رجسٹریشن : عوام کے لئے گھر بیٹھے زبردست سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رجسٹریشن سندھ ترمیمی آرڈیننس 2024 کی منظوری دے دی گئی ، جس کے تحت عوام الیکٹرونک طریقے سے جائیداد رجسٹریشن کی درخواست دے سکیں گے‌۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رجسٹریشن سندھ ترمیمی آرڈیننس  2024 کی منظوری دے دی، گورنر سندھ کے دستخط کے بعد قانون کا اطلاق پورے صوبے میں فوری ہوگا۔

عوام گھر بیٹھے الیکٹرونک طریقہ سےایف بی آر کو جائیداد رجسٹریشن کیلئے دستاویزات جمع کراسکیں گے۔

- Advertisement -

آرڈیننس کے تحت حق ملکیت کیلئے دائر دستاویزات کی ڈیٹا بیس سےآن لائن تصدیق کی جائے گی، درخواست گزار کو فیس یا ٹیکس ادائیگی کیلئے آخری تاریخ سےبذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل مطلع کیا جائے گا۔

آرڈیننس کی منظوری آئین کےآرٹیکل 128 کی شق ون کے تحت حاصل اختیارات کے تحت دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں