اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی دس روزہ چھٹی کی درخواست منظورکر لی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نجی دورے پر 9 روز کے لیے ترکی گئے ہیں اور وہ 25 اگست کو کراچی پہنچیں گے۔
گورنر سندھ کی غیر موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی قائم مقام گورنر ہوں گے۔
- Advertisement -
گورنر سندھ نے چھٹی کے لیے صدر پاکستان کو درخواست دی تھی جو منظور کر لی گئی۔ عمران اسماعیل پچیس اگست تک نجی مصروفیات کے باعث چھٹی پر ہوں گے۔
اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔