منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سندھ کو پنجاب کی طرح بنانا ہے تو ’’انہیں‘‘ ووٹ دیں، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا ہے کہ سندھ کو پنجاب کی طرح بنانا ہے تو ’’انہیں‘‘ منتخب کرلیں جنہوں نے پنجاب کو بنایا وہ سندھ کو بھی پنجاب کی طرح بنادیں گے۔

یہ بات انہوں ںے آج مقامی ہوٹل میں منعقدہ سی پیک سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام میں وفاقی وزیر بندر گاہ و جہاز رانی سینیٹر حاصل خان بزنجو، چیئرمین پی این ایس سی عارف الہیِ، صنعت کار مرزا اختیار بیگ سمیت تاجر برادری نے شرکت کی۔

ہر طرف تذکرہ ہے لاہور ترقی کرگیا کراچی پیچھے رہ گیا

اپنے خطاب میں گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا ہے کہ ہر طرف یہی تذکرہ ہے کہ لاہور ترقی کرگیا اور کراچی پیچھے رہ گیا، یہ فرق بہت زیادہ پرانا نہیں محض چند برس میں آیا، میں سیاسی بات تو نہیں کہتا لیکن اتنا کہوں گا کہ اگر سندھ کو پنجاب کی طرح بنانا ہے تو ’’انہیں‘‘ منتخب کرلیں جنہوں نے پنجاب کو بنایا ، وہ سندھ کو بھی پنجاب کی طرح بنادیں گے۔

سی پیک کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے

سی پیک کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام سو فیصد نہیں ہوتا،  سی پیک گیم چینجر ہے اس منصوبے میں بھی انیس بیس تو ہوگا، اس کے منفی پہلوؤں کو نہیں مثبت پہلو اجاگر کیے جائیں، میڈیا حکومت پر کھل کر تنقید کرے لیکن ساتھ اچھے اقدامات بھی سامنے لائے یہ ممکن ہی نہیں کہ کسی بھی ملک میں کوئی اچھا کام سرے سے ہی نہ ہو۔

 انہوں نے کہا کہ اگر اربوں روپے کے بجلی کے منصوبے لگیں گے تو بجلی کسی مخصوص صوبے کو نہیں نیشنل گرڈ کو جائے گی تو یکساں طور پر پورے ملک کو ملے گی۔

پیپلز پارٹی کا شدید ردعمل

گورنر سندھ کے بیان پر وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ گورنر سندھ کے کہنے پر ووٹ نہیں دیں گے، گورنر کو آئینی حدود میں رہنا چاہیے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے بھی گورنر سندھ کو سیاسی قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: زبیر عمر نے گورنر سندھ کا حلف اٹھا لیا

آے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے حقوق کی بات کرنے والوں نے جنوبی پنجاب کا سارا بجٹ لاہور پر لگا دیا ہے۔

شہلا رضا نے کہا کہ مسلم لیگ کا گورنر ہونے کے باوجود ن لیگ کے صوبائی لیڈرز پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد زبیر عمر نے 2 فروری کو سابق گورنر سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد سندھ کے 32 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں