اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

پروپوزل دونگا اس وقت سیاست پر پابندی لگا دینی چاہیے، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو پروپوزل دوں گا کہ ہمیں اس وقت سیاست پر پابندی لگا دینی چاہیے۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ سب سیاستدانوں کو کم از کم کچھ ماہ کیلئے سیاست کو منجمد کردینا چاہیے، ہمیں ایسا نظام تشکیل دینا چاہیے جہاں تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی میز پر بیٹھیں، تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتیں فیصلہ کریں کہ پاکستان کو کیسے چلانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس میز پر ہماری یوتھ بھی بیٹھی ہو اور وہ بھی اپنی مشاورت پیش کریں، جب بھی معاشی مشکلات عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو بلوچستان جیسے واقعات ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

گورنر کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر مستحکم ہونا شروع ہوتے ہیں تو بلوچستان میں دہشت گردی ہوجاتی ہے، جب بھی دوست ممالک کے وفود پاکستان آنا چاہتے ہیں تو واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ نوجوانوں کو سمجھنا چاہیے نفرتوں کا جو بیانیہ پھیلایا جارہا ہے کوئی بھی کامیاب نہیں ہوپارہا۔

سندھ کے گورنر نے کہا کہ شہباز شریف لاکھ کوششوں کے باوجود کوئی رزلٹ سامنے نہیں لا پارہے، ہم اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے ہی لوگوں کو ترقی کرنے سے روک رہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم اپنے ہی سوشل میڈیا سے دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں نہیں، ہم اپنی افواج کو بھی دنیا کے سامنے رسوا کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دشمن ممالک کو ہمارےعیب بتانےکی ضرورت نہیں ہم خود ہی بتا رہے ہیں، منفی پوسٹ لگانے سے کسی کا ذاتی نہیں بلکہ پاکستان کا نقصان ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں