جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

کرکٹ میچ: گورنر سندھ نے نامور کھلاڑیوں کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کے سابق کھلاڑی کے ساتھ ہونے والے میچ میں‌ نامور کھلاڑیوں کو شکست دے دی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے نامور اداکار و گلوکار فخر عالم ، اظہر علی اور گرینٹ ایلیٹ نے ملاقات کی، جس میں پی ایس ایل کی پاکستان واپسی پر مسرت کا اظہار کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہر علی نے گورنر سندھ سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور عمران اسماعیل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے لکھا کہ آج ہم نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں ہمارا پرتپاک استقبال کیا گیا اور میری سب سے پرانے دوست ، بھائی عمران اسماعیل سے ملاقات بھی ہوئی۔

انہوں نے لکھا کہ ’کرکٹ کی واپسی پر ہم سب خوش ہیں اور پاکستان میں اس کا جشن بھی منارہے ہیں‘۔

ملاقات کے بعد اظہر علی اور گرینٹ ایلیٹ نے گورنر سندھ کو چیلنج بھی دیا جس میں نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر نے باؤلنگ کی اور قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان وکٹ کے پیچھے فیلڈنگ کے لیے کھڑے ہوئے۔

فخر عالم کی شیئر کردہ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ یہ آخری گیند ہے جس پر چار رنز درکار ہیں، عمران اسماعیل نے اُس بال کر چھکا مارا اور گیند کو باؤنڈری کے پار پھینکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں