اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ڈاکٹرعشرت العباد سے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں منعقد کرائے، اس کیلئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں گورنر ہاؤس میں اے آر وائی کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال سے ملاقات کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا.

- Advertisement -

اس موقع پرانہوں نے پی ایس ایل کی کراچی کی ٹیم کراچی کنگز کی جرسی زیب تن کی ہوئی تھی، ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ کراچی کے حالات کرکٹ کیلئے انتہائی ساز گار ہیں، کراچی کنگز کی ٹیم کو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی کھیلنا چاہیئے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کنگز کو سپورٹ کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو کراچی اور سندھ کی عوام بھی سپورٹ کریں گے۔

کراچی پاکستان کا دل ہے، اس سے یہاں کی رونقوں میں اضافہ ہوگا، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ اس قسم کی سرگرمیوں کیلئے ترس گئے ہیں، اگر پی سی بی کرکٹ مییچز کا انعقاد کراچی میں کرے گا تو میں یقین دلاتا ہوں کہ ہر قسم کا مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں