بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘پاکستان کی تاریخ میں محمدعلی جناح کے بعد سب سے بڑا دیانتدار عمران خان ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ: گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں محمدعلی جناح کےبعدسب سےبڑادیانتدارعمران خان ہے، 25 تاریخ کو آٹے، چینی بحران کی رپورٹ آرہی ہے، جو بھی ملوث ہوا کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران نےغریبوں کیلئےاحساس پروگرام شروع کیا، عمران خان کے سوا کوئی یہ پروگرام نہیں کرسکتا تھا۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کی رقم میں کوئی کٹوتی نہیں ہے ،آپ لوگوں کو پورے12ہزار روپے ملیں گے، عمران خان اب اندرون سندھ پسماندہ علاقوں میں دورہ کریں گے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سےہرمسئلے پرتعاون کررہے ہیں اور سپریم کورٹ اس وقت بڑےغورسےسارےمعاملات دیکھ رہا ہے، یہ جنگی صورتحال ہے دشمن دکھائی نہیں دے رہاہے، وفاق نے دوسروں صوبوں مقابلے میں سندھ کی بڑی مدد کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں محمدعلی جناح کے بعد سب سے بڑا دیانتدار عمران خان ہے، 25 تاریخ کوآٹے،چینی بحران کی رپورٹ آرہی ہے، جو بھی  ملوث ہواکارروائی ہوگی۔

یاد رہے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا احساس پروگرام سے ایک کروڑ 20لاکھ خاندان استفادہ کریں گے، جن میں 34 لاکھ خاندان سندھ سےتعلق رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں بےضابطگیوں پر3دن میں 17ایف آئی آرکاٹی ہیں، جہاں بےضابطگی ہوئی توڈی سی کے خلاف ایف آئی آرکٹواکرمعطل کراؤں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں