تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گورنر سندھ کا ڈبلیو ایم او کی خدمات کا اعتراف، دس لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے فلاحی کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے دس لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔

دنیا بھر میں مذہب و قومیت کی تفریق کے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم ورلڈ میمن آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کی فنڈ ریزنگ کے لیے اے آر وائی نیٹ ورک نے ٹیلی تھون کا اہتمام کیا۔

ٹیلی تھون میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بذریعہ کال گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’حاجی عبدالرزاق یعقوب نے جس انداز سے فلاحی کام کا آغاز کیا، سلمان اقبال اُسے کامیابی کے ساتھ لے کر آگے جارہے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’مرحوم حاجی عبدالرزاق یعقوب نےجو پودا لگایا تھا، آج وہ تناور درخت بن گیا ہے، انسانیت کی خدمت کرنا بہت بڑا کام ہے، جس کا سلسلہ حاجی عبدالرزاق نے شروع کیا تھا‘۔

گورنر سندھ نے فلاحی کاموں‌ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے  ڈبلیو ایم او  کے لیے 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔

اے آر وائی فیملیز کا تین لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان

اے آر  وائی فیملی کی جانب سے ڈبلیو ایم او کے لیے ساڑھے تین لاکھ ڈالرز کے عطیے کا اعلان کیا گیا جبکہ معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈھی نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے لیے بیس لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میمن کمیونٹی کی خدمات کی ایک تاریخ ہے، سلمان اقبال ڈبلیو ایم او کو احسن طریقے سے چلا ر ہے ہیں، ہماری دعائیں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے ساتھ ہیں، اللہ ڈبلیوایم او کے کاموں میں برکت دے‘۔

ورلڈ میمن آرگنائزیشن کا قیامِ عمل

اے آر وائی گروپ کے بانی حاجی عبدالرزاق یعقوب نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی تھی جس کا مقصد میمن برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور انسانیت کی مدد کرنا تھا۔

سرآدم جی، عبدالستار ایدھی،حاجی عبدالرزاق یعقوب سمیت اہم شخصیات آرگنائزیشن کاحصہ رہیں جبکہ حاجی عبدالرزاق یعقوب، عبدالستارڈاڈا، سلیمان نور محمد نے اہم عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دیں۔

ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی خدمات پر مختصر نظر

ورلڈ میمن آرگنائزیشن نے  پاکستان، شام ، ترکی سمیت کئی ممالک  میں قدرتی آفات اور کرونا وبا کے دوران خدمات انجام دیں، جس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -