تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

درخواستوں پر درخواستیں آرہی ہیں کہ مجھےبھی باہر جانے دو، گورنر سندھ

سکھر: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کاکسی قسم کے ایڈونچر کرنے کا کوئی پروگرام نہیں، حکومتی اراکین وزیراعظم پربھرپوراعتماد کرتے ہیں.

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نوازشریف کامعاملہ سب کے سامنے ہے وہ ہشاش بشاش طیارےمیں گئے اور اگلےدن شاپنگ کرتےہوئے نظر آئے کارکنوں کو بھی سوچناچاہیےجس کے پیچھےچل رہےہیں وہ شاپنگ کررہےہیں یہ ساراکچھ اپنےقوم کےساتھ جھوٹ بولناہے،لو گ اب سمجھ گئے ہیں کون جھوٹ بول رہااورکون سچ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سب لائن لگا کر بل پر دستخط کریں گے مگر کسی صورت بھی کوئی شرط نہیں مانی جائے گی جب ملک پربات آتی ہےتوتمام جماعتیں ایک پیج پرہوتی ہیں، احتساب سے استثنیٰ کسی کو حاصل نہیں جب کہ نوازشریف بیماری کابہانہ بناکرگئےہیں اور ابھی درخواستوں پردرخواستیں آرہی ہیں کہ مجھےبھی باہرجانے دو۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت کا کسی قسم کےایڈونچرکرنےکاکوئی پروگرام نہیں حکومتی اراکین وزیراعظم پربھرپوراعتمادکرتےہیں اگرپیپلز پارٹی میں فارورڈبلاک بن رہا ہے تو وہ جانیں ۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری صوبائی حکومت نےمرضی سے لگوائے انہیں وزیراعظم نے بلایا تھا شاید اسی وجہ سے وہ ناراض ہیں میں سمجھتا ہوں پاورسینٹرکسی ایک شخص تک محدود نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم کسی ایک صوبے کا نہیں ہوتا۔

Comments

- Advertisement -