اشتہار

‘کراچی سے خوشگوار یادیں لے کر جارہا ہوں’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جرمنی کے قونصل جنرل یوجن ولفارتھ نے گورنرسندھ عمران اسماعیل سے الوداعی ملاقات میں کہا کہ کراچی سے خوشگوار یادیں لےکرجارہا ہوں ، اپنے فرائض کی ادائیگی میں آپ کے تعاون کا مشکور ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جرمنی کےقونصل جنرل یوجن ولفارتھ کی الوداعی ملاقات ہوئی، جس میں پاک جرمنی اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری ، باہمی دلچسپی کےامورپربات چیت ہوئی۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا تعلقات میں بہتری کےلئےآپ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، آپ کی مزید کامیابی کےلئےنیک تمنائیں آپ کےساتھ ہیں، آپ کو ہمیشہ سندھ کے عوام کی فلاح وبہبودکےاقدامات پر آمادہ پایا۔

- Advertisement -

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کورونا سےمتعلق وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی، ملک کی اقتصادی حالت بہتربنانےکےلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔

اس موقع پر جرمن قونصل جنرل نے کہا کراچی سے خوشگوار یادیں لےکرجارہا ہوں ، اپنے فرائض کی ادائیگی میں آپ کے تعاون کا مشکور ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں