اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فنڈز کے ضیاع، خرابیوں کی نشان دہی سے ہی کرپشن ختم کی جا سکتی ہے.
ان خیالات کا اظہار گورنرسندھ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان، جاوید جہانگیر سے ملاقات کے موقع پر کیا.
[bs-quote quote=”فنڈز کے ضیاع، خرابیوں کی نشان دہی سے ہی کرپشن ختم کی جا سکتی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”گورنر سندھ عمران اسماعیل”][/bs-quote]
ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں شفافیت کے لئے آڈٹ کا مؤثر انتظام ناگزیر ہے، معاشی استحکام کے لئے فنڈز کے استعمال کی نگرانی ضروری ہے.
گورنر سندھ نے کہا کہ اس ضمن میں آڈیٹر جنرل کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے، کرپشن ختم کرنا وقت کی ضرورت ہے.
اس موقع پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان، جاوید جہانگیر نے کہا کہ آڈٹ،احتساب پرجلدکراچی میں سیمینار منعقد کیا جائے گا، جو عوام میں شعور اجاگر کرے گا.
اس ملاقات میں سرکاری اداروں کے مالی انتظام، ملازمین کو سہولت سمیت دیگر امورپر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی.
خیال رہے کہ 9 جولائی 2019 کو گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کوششوں سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہڑتال موخر کر دی تھی.
گورنر سندھ سے مذاکرات کے بعد ٹرانسپوٹرز نے ہڑتال کی کال واپس لی، ہڑتال 10دن کے لیے مؤخر کی گئی ہے۔