پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سکھ یاتریوں کے لئے کراچی میں بھی گردوارے کیلئے جگہ مختص کریں گے، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لئے کراچی میں بھی گردوارے کیلئے جگہ مختص کریں گے، وعدہ ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکھ برادری کے لئے بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات حکومت پاکستان اور ریلوے کی جانب سے خصوضی ٹرین چلانے کا اہتمام کیا گیا۔

سٹی اسٹیشن پر سکھ برادری کی یاترا روانگی سے قبل گورنر سندھ سندھ عمران اسماعیل نے کہا سکھ برادری کیلئے اسپیشل ٹرین کا بندوبست کیا ہے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ یہ کسی بھی مہذب ملک کا مہمانوں سے رویہ اپنانے کا طریقہ ہے، ہم نے دیکھا ہے ہندوستان کیسے اقلیتوں کیساتھ سلوک کرتا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم نے سکھ اور ہندویاتریوں کے بارڈر کھولے ہیں، ہندوستان میں اقلیتیوں کے ساتھ ظلم ہوتا ہے لیکن پاکستان میں اقلیتیوں کو گلے لگایا جاتا ہے اور برابر کے حقوق دیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اقلیتوں سےعزت واحترام کارشتہ ہے، مذہب لوگوں کاپاکستان پراتنا ہی حق ہے جتنا ہمارا، سکھ یاتریوں نے کہا ہے کہ کراچی میں ہمارا کوئی گردوارہ نہیں، وزیراعظم سے بات کروں گا کراچی میں بھی گردوارہ ہونا چاہئے، وفاق سے ملکر کراچی میں بھی گردوارے کے لئے جگہ مختص کریں گے۔

کشمیر کے حوالے گورنرسندھ نے کہا کہ آج کشمیرمیں کرفیو کو60 دن سے زائد ہوچکے، بھارتی فورسز نے کشمیرمیں ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے، وعدہ ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں