اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

دہشتگردی کے خاتمے تک کراچی میں کارروائیاں جاری رہینگی، عشرت العباد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جب تک کراچی میں ا یک دہشت گرد بھی موجود ہے ان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا.

پی ایس ایل کے سلسلے میں کراچی میں ہونے والی تقریب میں بھرپور طریقے سے عوام نے شرکت کی ، آل پاکستان انٹربورڈز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شرکت کی .

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے فاتح ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے ذریعے سے ہی پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے .

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں،گورنر سندھ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں.

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اول، دوئم اور سوئم کی ٹیموں کیلئے پچاس، پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں کیلئے مراعات میں اضافہ کا اعلان کیا،ٹورنامنٹ میں بنوں انٹربورڈ ٹیم نے تیسری، ملتان انٹر بورڈ نے دوسری اور کراچی انٹر بورڈ ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جنہیں گورنر سندھ نے نقد انعامات دیے ۔

چیمپئن شپ میں م مجموعی طور پر 18 ٹیموں نے حصہ لیا۔ کراچی انٹر بورڈ کی ٹیم نے فائنل میں ملتان انٹر بورڈ کو شکست دیکر مسلسل تیسری بار چیمپئن شپ جیتنے کا اعزا زحاصل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں