جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

صنعتکاروں کی زمینوں پر کہیں بھی قبضہ ہوا تو خالی کرانے خود جاؤں گا، گورنر سندھ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ شہر کراچی میں صنتکاروں کی زمینوں پر کہیں بھی قبضہ ہوگا تو خالی کرانے وہ خود جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے آفس میں میڈیا سے گفتگو میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں صنعتکاروں کی زمینوں پر اگر کہیں بھی قبضہ ہوگا تو وہ خالی کرانے کے لیے خود جائیں گے۔

انہوں نے رائس ایکسپورٹرز کو خوشخبری دی کہ وفاقی وزیر تجارت نے رائس سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے کا وعدہ کیا ہے اور امید ہے کہ اس سال چاول کی برآمدات 4 ارب ڈالرز سے بڑھ 6 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔

- Advertisement -

 

گورنر سندھ نے کوٹہ سسٹم بل آنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جب بل پیش ہوگا تو قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی بتایا کہ وہ یو اے ای کے سفیر سے جلد ملاقات کر کے امارات میں پاکستانی مزدوروں کے کام کے معاملے کو اٹھائیں گے اور اس مسئلے کو حل کرانے کی کوشش کریں گے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں