اشتہار

کراچی کی بہتری کیلیے دوستوں کو اکٹھا کر رہا ہوں، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ شہر کی بہتری کے لیے دوستوں کو اکٹھا کر رہا ہوں کیوں کہ آپس میں اُلجھنے اور لڑائی جھگڑا کرنے سے شہر کا نقصان ہوگا۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام دوستوں سے گزارش کر سکتا ہوں لیکن مجبور کسی کو نہیں کر سکتا، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ نے اپنی جان کو لاحق خطرے کا خدشہ ظاہر کر دیا

- Advertisement -

کامران ٹیسوری نے کہا: ’کوئی وفاق، صوبے یا شہر کے خلاف بات کرے گا تو میں کھڑا ہو جاؤں گا۔ کراچی کے عوام کا کام ساڑھے تین سال سے نہیں ہوا۔ کام ہوں گے تو کراچی بھرپور ووٹ دے گا۔‘

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سندھ میں مسترد کر دیا گیا، اس نے شہر کے لیے کوئی بڑا کام نہیں کیا، اس نے ماضی میں دیے گئے مینڈیٹ کا حشر نشر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ’مولا جٹ‘ دیکھنے کے بعد کیا کہا؟

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ خالد مقبول صدیقی پر سب کا اعتماد ہے، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کا بھی ان پر اعتماد نظر آیا، میں پچھلے ادوار کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا لیکن موجودہ دور میں اداروں کی کسی قسم کی مداخلت مجھے نظر نہیں آ رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں