جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

گورنر سندھ نے اپنی جان کو لاحق خطرے کا خدشہ ظاہر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور نقل و حرکت محدود کرنے کا کہا گیا ہے۔

گورنر سندھ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف ایکشن لیتا رہوں گا، میری جان کو خطرہ ہے لیکن موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں ہر سازش کا مقابلہ کروں گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی اگر ٹھیک کرنا ہے تو جان ہتھیلی پر رکھ کر کرنا ہے، اگلے ہفتے سے خود جھاڑو لگا کر ہفتہ صفائی کا آغاز کرنے جا رہا ہوں، جہاں کئی تجاوزات نظر آئیں کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

کچھ روز قبل گورنر سندھ نے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی تھی جس میں کراچی کی سیاسی صورتِ حال، امن و امان کے مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کامران ٹیسوری نے کراچی کے اسٹریٹ کرائم کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ معاملے کو دیکھیں، شہری جان و مال دونوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں، پولیس کے مسائل، ان کی تعداد اور انٹیلی جنس نظام کو بہتر کرنا ہوگا۔

اس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جلد کراچی کا دورہ کروں گا اور اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کیا جائے گا، وفاق اس ضمن میں جو تعاون کر سکا ضرور کرے گا، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے پولیس کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھی اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں