جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایڈٹ شدہ آڈیو میں کچھ چیزوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا، ترجمان گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی آڈیو میں کامران ٹیسوری کی آواز ہونے کی تصدیق کر دی۔

ترجمان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ آڈیو میں آواز کامران ٹیسوری کی ہے لیکن اس میں کچھ چیزوں کو ایڈٹ کر کے سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال اس بارے میں تفصیلی بتا چکے ہیں۔

- Advertisement -

حال ہی میں رابطہ کمیٹی اجلاس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بات چیت کی آڈیو لیک ہوئی جس میں ان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ فیک ہے اس کی وجہ بھی وہی لوگ ہیں جو یہ کہہ رہے ہیں، ہم تو 7 سیٹوں کے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھے تھے، پی پی اور ن لیگ اپوزیشن میں تھے اور جیلوں میں جانے والے تھے۔

آڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ یہ 7 ووٹ ہم نے آپ کو دیے جس کی وجہ سے ووٹ بینک خراب ہوا، اس لیے اس بار ہمیں ووٹ کم ملا، 2018 میں زبردستی تحریک انصاف کو سیٹیں دلائی گئی، 2018 میں بھی متحدہ ووٹر نے ایم کیو ایم کو ووٹ دے کر 7 نشستیں دلائی۔

آڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ ن لیگ کو احساس دلایا اپنا ڈیڑھ سالہ حکومت کا دور یاد کریں جس سے فائدہ اٹھایا، ایک نے وزیراعظم بنا لیا ایک نے وزیر خارجہ بنا لیا اس کے باوجود آپ دونوں پارٹیوں کا رویہ ٹھیک نہ تھا، 144 اے کو لے کر حلقہ بندیوں، تحریری معاہدے پر عمل نہیں ہوا، بلاول ، شہباز اور زرداری کے دستخط بھی موجود تھے۔

’پی پی ،ن لیگ پرپریشر ڈال رہی ہے کہ سندھ کی گورنر شپ ایم کیو ایم کی نہ ہو، اگر گورنر شپ ایم کیو ایم کی ہو بھی تو کوئی دوسرا نام ہو، اس حوالے سے ایک نام خالد مقبول بھائی کو بتا بھی دیا گیا ہے تاہم تمام فیصلہ رابطہ کمیٹی نے کرنا ہے۔‘

گورنر سندھ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اب دیکھنا ہے کہ ہم کس حد تک پریشر میں آ سکتے ہیں، گورنر شپ کا فیصلہ ایم کیو ایم کرے گی کوئی اور نہیں، ن لیگ اور پی پی کے نمبر پورے ہیں اس لیے یہ پریشر دیا جا رہا ہے، پی پی نے تو صدر، چیئرمین سینیٹ، 2 گورنر شپ لے لی۔

آڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ بھائی صحیح بول رہے ہیں کہ رسک لے کر حکومت میں جا رہے ہیں، ایسی حکومت ہوگی جس کو گالیاں اور باتیں سننے کو ملیں گی اور یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے، خواجہ سعد اور جاوید لطیف کے ساتھ کیا ہوا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں