اشتہار

شیخ حمدان بن زید سلطان النہیان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : ابوظہبی کے سابق نائب وزیراعظم شیخ حمدان بن زید سلطان النہیان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل ولی عہد کی دعوت پر دبئی آمد پہنچے ، جہاں گورنرسندھ کی ابوظہبی کے سابق نائب وزیراعظم اور شاہی خاندان کی اہم شخصیت شیخ حمدان بن زید سلطان النہیان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپر مفصل بات چیت کی گئی اور دونوں ملکوں کی کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے سمیت سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے پراتفاق کیا گیا۔

- Advertisement -

ولی عہد شیخ حمدان نے گورنر سندھ کی پاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی۔

اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا پاکستان میں بزنس سرگرمیاں عروج پر ہیں، دبئی میں مقیم پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں ۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گورنر ہاوس کراچی میں بزنس پروموشن آفس بھی جلد قائم کیا جا رہا ہے، جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فوری اور توقع سے زائد فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں، حکومت بھی سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولت فراہم کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں