پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کل تک کراچی کو بند کرانے والوں کے گھروں پر آج تالے پڑے ہیں، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شہر قائد معاشی حب ہے اور اس شہر کو 10 منٹ میں بند کرنے والوں کے گھروں پر آج تالے پڑے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے جسے ایک جماعت نے ووٹ لینے کے لیے برباد کیا اور شہر کو لاشون کے سوا کچھ نہیں دیا.

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سیکیورٹی اداوں کو اختیارات دیکر کراچی میں امن قائم کیا اور ترقی کا نیا سفر شروع کیا جس نے شہر کی روشنیوں کو دوبارہ بحال کیا اور شہر قائد کا وقار بلند کیا.

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں ایک سیاسی جماعت نے ہمیشہ غیر یقینی صورت حال بنائے رکھی تھی اور بات بات پر اس شہر کی دکانوں، تجاری مراکز اور معاشی حب کو ہڑتال کے نام پر تالا لگادیا جاتا تھا لیکن آج ان لوگوں کے گھروں پہ تالے پڑے ہیں.

انہوں نے سندھ میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرین لائن منصوبہ رواں سال میں مکمل کر لیا جائے گا اور التوا کا شکار لیاری ایکسپریس وے منصوبہ بھی اگلے ماہ مکمل ہو جائے گا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں