ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

آئندہ چند روز میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے ایک ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملاقاتیں کام آنے لگیں،ۤآئندہ چند روز میں کراچی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو ہونے والا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزگورنرہاؤس میں ایم کیوایم رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ایم کیوایم کی جانب سےپی ایس پی کےانضمام پرآمادگی کا اظہارکیا گیا۔

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے کہا کہ کسی کے آنے پر کوئی اعتراض نہیں،خالد مقبول پہلے ہی سب کو آنے کی دعوت دے چکے ہیں، کامران ٹیسوری بھی خالد مقبول کی پارٹی کارکنان کی واپسی کی پریس کانفرنس کے بعد ہی پارٹی میں شامل ہوئے۔

- Advertisement -

اجلاس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی ایس پی رہنماؤں اور فاروق ستار سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی کو آگاہ کیا، اور اب تک ہونے والی ملاقاتوں اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نےانضمام سےمتعلق تمام مینڈیٹ گورنرسندھ کو دےدیا ہے،گورنرسندھ ایم کیوایم کاپ یغام لیکر آج پی ایس پی کےدفترجائیں گے، جہاں وہ پی ایس پی کی شرائط پران سے بات کریں گے،ملاقات کے بعد گورنرسندھ کی پی ایس پی رہنماؤں کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کابھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کی ملاقات

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کو مستحکم کرنے اور بحران سے نکلنے کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم سے ملاقات میں پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے کراچی کا امن قائم کرنے کے لیے ’را’ کے نیٹ ورک کو توڑا، انہوں نے کہا کہ کراچی میں اتنی صلاحیت ہے کہ پورے پاکستان کی معیشت کو سنبھال سکتا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں