کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تیسری شادی کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیرنے چیئرمین پی ٹی آئی کو تیسری شادی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو خوشیاں ملے اور ان کی زندگی میں سکون آئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی کا وزیراعظم بننے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگرشادی سے وزیراعظم بنتے توتمام کنوارے شادی کرلیتے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان کی شادی سے سیاسی رسہ کشی پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر نہ ہونے کا کوئی جوازموجود نہیں ہے، جون کے پہلے ہفتے میں اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔
گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ آصف زرداری راؤانوارسے متعلق دیے گئے بیان کو واپس لیں اور انہوں نے کہا کہ اللہ کرے ایم کیوایم کے ٹکڑے ہونا رک جائیں۔
خیال رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں پاکپتن کی معروف روحانی شخصیت بشری بی بی سے تیسری شادی کی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں