اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد نواشریف کا کہناہےکہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سےگورنرسندھ محمد زبیر نےملاقات کی،ملاقات کے دوران سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کراچی میں امن وامان سے صورتحال پر بات کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ وفاقی حکومت نےسندھ کےعوام کےلیےمنصوبوں کاآغازکیاہے،جبکہ سندھ کےشہری اوردیہی علاقوں کی ترقی پرتوجہ دےرہےہیں۔انہوں نےکہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں توانائی کےمنصوبوں پرکام کررہی ہے۔
وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےکہاکہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے،جبکہ فریقین کےاتفاق سےکراچی میں امن کےلیےاقدامات کیے۔
مزید پڑھیں:ہم نےسرمایہ کاری کےذریعےبلوچستان کوترقی کامرکزبنادیاہے،وزیراعظم
واضح رہےکہ اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی ملاقات کےدوران کہاتھاکہ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کو نظرانداز کیا،ہم نےسرمایہ کاری کے ذریعے بلوچستان کوترقی کامرکزبنادیاہے۔