اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’عمران خان اپنے سامنے شیشہ لگائیں اور اس سے مذاکرات کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان اب اپنے سامنے شیشہ لگائیں اور اس سے مذاکرات کریں، کیوں کہ ان سے اب کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عمران خان کے بہکاوے میں آنے والے نوجوانوں کے والدین کو پیش کش کر دی، انھوں نے کہا ہے کہ عمران کے بہکاوے میں آنے والے نوجوان توبہ کر لیں تو ان کی معاونت کروں گا، ایسے نوجوانوں کے والدین مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا جن لوگوں میں فرعونیت تھی آج وہ تباہ ہو رہے ہیں، اب عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا، اداروں کے خلاف ورغلانے والے شخص سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک دشمن ہوتے ہیں وہ خود ہی سامنے آجاتے ہیں، عمران اسماعیل نے بھی کہا کہ عمران سے دوستی تک نہیں رکھنا چاہتا۔

گورنر سندھ نے کہا ’’عمران خان کے کہنے پر کراچی کی بسوں کو آگ لگائی گئی، قومی املاک کو نقصان پہچانا ناقابل برداشت ہے، ہماری خواتین آج عمران خان کی وجہ سے جیلوں میں ہیں۔‘‘

اہم ترین

مزید خبریں