پیر, جون 30, 2025
اشتہار

لیاری ایکسپریس وے منصوبہ اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اکتوبر میں اس حصہ کے کی تعمیر ہونے سے لیاری ایکسپریس وے منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔

وہ لیاری ایکسپریس وے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کے رہ جانے والے 1.4 کلومیٹر کے شمالی حصہ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ ہوگیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے جس کے بعد پانچ ماہ کے اندر اندر لیاری ایکسپریس مکمل کرلیا جائے گا۔

گورنرسندھ محمد زبیرکا کہنا تھا کہ ٹریک کے راستے میں حائل تجاوزات کے باعث منصوبہ غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہوا جس کی وجہ سے تاحال عوام کو منصوبے کے بھرپور ثمرات حاصل نہیں ہوسکے ہیں اس موقع پرگورنر سندھ کو شمالی ٹریک کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

گورنر سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیاری ایکسپریس وے کے رہ جانے والے1.4 کلومیٹر کے شمالی حصہ پر ضلع وسطی اور ضلع غربی کی انتظامیہ کے تعاون سے قائم تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور منصوبے پرتیزی سے کام جاری ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کے شمالی حصہ کی تکمیل سے شہریوں کو آمدو رفت کی بہترین سہولیات فراہم ہوں گی جبکہ شہر سے ٹریفک جام کے خاتمہ اور ٹریفک کے بہاؤ میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو متبادل راستہ دستیاب ہو گا بلکہ ان کے وقت اور ایندھن کی بچت بھی ہوگی اور گرین لائن، لیاری ایکسپریس وے اور ایم نائن کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت کی جدید ترین سہولیات فراہم ہوں گی۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کراچی کے شہریوں کا بھی حق ہے اور اس ضمن میں وزیراعظم جلد کراچی کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے وژن کے تحت کام کر رہی ہے جب کہ ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے منصوبہ کی تکمیل کے لئے بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا ہے جس کے لیے ان کے شکرگذار ہیں اسی طرح کے- فور اور لیاری ایکسپریس وے میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں پارٹنرہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے کیونکہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور یہاں ہونے والی کوئی بھی سرگرمی ملکی معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں