ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

‘وزیراعظم عمران خان جلد سندھ کا دورہ کریں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : گورنر سندھ عمران اسماعیل  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد سندھ کا دورہ کریں گے اور دورے میں مزید ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے ،اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مذاق اڑایا گیا مگر وزیر اعظم کے اقدام کو دنیا مان رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھرمیں پی ٹی آئی رہنما سید طاہر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی اور پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پاکستان سمیت دنیاکابہترین منصوبہ تھا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مذاق اڑایا گیا مگر وزیر اعظم کے اقدام کو دنیا مان رہی ہے، اور پاکستان دنیامیں پہلاکوویڈپرکنٹرول کرنےوالاملک بن گیا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بھارت میں تقریباً1ایک اکھ کیسزروزانہ رپورٹ ہورہےہیں، کووڈکی دوسری لہرانشااللہ یہاں اب نہیں آئےگی تاہم کوروناابھی ختم نہیں ہوا کم ہوا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ جب بھی گورنرراج کی باتیں ہوتی ہیں گورنرکوچھوڑکرہوتی ہیں، مجھے توآج تک پتا نہیں چلاکہ گورنر راج لگ رہا ہے، وزیراعظم نےگورنرراج کے حوالے سے مجھ سےکوئی بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں موسم کی بڑی تبدیلی آئےگی سردی بڑھےگی، اگرسیاسی تبدیلی کی بات کررہےہیں وہ بھول جائیں، عمران خان کی حکومت پاکستان میں5سال پورے کرے گی ، اپوزیشن انتشار اور انارکی پھیلانا چاہتی ہے، کوئی کچھ بھی کرے عمران خان کسی کرپٹ کونہیں چھوڑیں گے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا  41 کلو میٹر کی سڑک کا افتتاح کرنے کے لئے آیا ہوں ، سندھ میں جہاں جہاں سڑکوں کا جال رہ گیا وہ ترجیح بنیادپرمکمل کررہےہیں، سکھر سے حیدرآباد موٹر وے بھی جلد شروع کیا جائے گا ۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کسی کو بھی این آر او نہیں دیں گے ، جس جس نے ملک کا مال لوٹا وہ واپس کرنا پڑے گا، شکر ادا کرنا چاہئے عمران خان جیسا نظریاتی وزیر اعظم ہمیں ملا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلد سندھ کا دورہ کریں گے اور دورے میں مزید ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے ، وفاق سندھ حکومت کیساتھ ملکر دوسرے اضلاع کیلئے بھی پیکیج دے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں