بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

گورنر سندھ ارشد ندیم کو کھانا کھلانے کراچی کے کس علاقے میں لے کرگئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو کھانا کھلانے کے لیے کراچی کے مشہور ہوٹل میں لے گئے، جہاں انکی نہاری سے تواضع کی گئی۔

جیولین تھروور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی کھانوں کے شوقین نکلے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے ارشد ندیم کی دعوت کی گئی، گورنر سندھ ارشد ندیم کو لے کر کراچی کی مشہور نہاری کھلانے فیڈرل بی ایریا نہاری ہائوس پہنچ گئے۔

ارشد ندیم کی کراچی کے مشہور ہوٹل میں نلی اور مغز نہاری سے تواضع کی گئی، لوگوں نے گورنر سندھ اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

ارشد ندیم نے کہا کہ گورنر سندھ نے بہت عزت دی ان کا احسان مند ہوں، بہت ہی لذیز نہاری ہے اس کا ٹیسٹ بھی لاجواب ہے، کراچی کے لوگ بہت محبت اور پیار کرنے والے ہیں۔

اس سے قبل اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے گورنر ہاؤس سندھ میں جیولن تھرو کا مظاہرہ بھی کیا تھا جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

گورنر ہاؤس سندھ میں ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کامران ٹیسوری اور مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔

ارشد ندیم نے کامران ٹیسوری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملنے کے بعد دوبارہ ملنے کی خواہش ہوتی ہے، کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم ہماری محبت میں آئے ہیں۔

گورنر کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے اسپورٹس مین کیلیے کھلے ہیں، اسپورٹس کو بھی گورنر انیشیٹو پروگرام میں شامل کر رہے ہیں، جنوری میں کراچی میراتھون کا انعقاد کریں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں