منگل, جون 25, 2024
اشتہار

گورنر سندھ عیدالاضحیٰ پر 100 اونٹ، 100 بکرے اور 10 بیل قربان کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان بھر میں کل عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی گورنر سندھ نے اللہ کی راہ میں قربانی کے لیے جانور خرید لیے۔

پاکستان سمیت خطے میں کل عیدالاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ عید کے تین ایام میں اہل اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کریں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی اس موقع پر کئی جانور اللہ کی راہ میں قربان کریں گے۔

- Advertisement -

گورنر ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 100 اونٹ، 10 بیل اور 100 بکرے خریدے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے بھاؤ تاؤ کر کے رات گئے فی بیل 10 لاکھ کا خریدا جبکہ فی بکرا 40 ہزار کا خریدا جب کہ وہ 3 لاکھ روپے فی اونٹ کے حساب سے پہلے ہی 100 اونٹ خرید چکے تھے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عید کے تینوں دن 100 اونٹ قربان کریں گے اور 100 بکرے مستحقین کو دیے جائیں گے۔ جب کہ عید پر راشن بھی تقسیم ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں