کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا عہد لینے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خچ لکھ دیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خط میں لکھا کہ پنجاب کی طرز پر سندھ میں بھی نکاح نامہ میں ختم نبوت کا عہد لیا جائے، وزیر اعلیٰ اس حوالے سے جلد ضروری قانون سازی کریں، یہ ہمارے ایمان کا لازمی جز ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب میں نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوت کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
"پنجاب کی طرز پر سندھ میں بھی نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا عہد لیا جائے،" گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو خط#ARYNews #KamranTessori #MuradAliShah pic.twitter.com/97yiy1SPsD
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) October 19, 2022
رواں سال جولائی میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ختم نبوت کے حلف نامے والے نئے نکاح فارم استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوت کے حلف نامے والے نئے نکاح فارم مہیا کیے جائیں، نکاح رجسٹراروں کو نئے نکاح نامہ فارم مہیا نہ کرنے پر کارروائی کی جائے گی، ختم نبوت کے حلف نامے والا فارم استعمال نہ کرنے پر مسلم فیملی رولز کے تحت کارروائی ہوگی۔