پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان میں 250 آف شور کمپنیوں کی ڈھائی ارب ڈالر سرمایہ کاری کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں 250 آف شورکمپنیوں نے 2 ارب 37 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس میں دس کمپنیاں پاناما کی بھی شامل ہیں۔

اس بات کا انکشاف گورنراسٹیٹ بینک اشرف وتھرا اور چیئرمین ایف بی آر ناصر محمد خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔


Investment of 250 offshore companies in… by arynews

گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا کہ ہنڈی اور حوالہ بزنس ہما رے بس سے باہر ہے، ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک رقوم منتقلی کا ریکارڈ نہیں ہوتا، بینکنگ چینل سے بھی بڑی رقم بیرون ملک بھیجی جاسکتی ہے۔

اسٹیٹ بینک تحقیقاتی ایجنسی نہیں ہے لیکن پھر بھی مشکوک ٹرانزیکشن پر نظر رکھتے ہیں اور اس کا ہمیں پتہ بھی ہوتا ہے، جس کے جواب میں نواز لیگ کے ممبر قومی اسمبلی  روحیل اصغر نے کہا کہ ماڈل گرل ایان علی پر کس نے نظر رکھی تھی ؟

چیئرمین ایف بی آرناصر محمد خان نے بتایا کہ پانامہ لیکس میں آنے والے دو سو اکیس افراد کو نوٹسز بھیجے گئے ہیں اور پانامہ لیکس کے مزید ایڈریسز کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانیوں کی دبئی میں بڑے پیمانے پرجائیداد خریدنے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں