ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ، گورنر اسٹیٹ بینک کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر استیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پاجائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پی اے سی اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت چل رہی ہے، رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے، رواں مالی سال کے دوران 2.8 فیصد سے زائد جی ڈی پی گروتھ کی توقع ہے۔

جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہددف بھی کم کیا گیا، رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد رہ سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں