اسلام آباد : آئی ایم ایف وفد نے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے ملاقات میں مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پالیسی پر بریفنگ دی۔
دوران ملاقات گورنر اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو بنیادی شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کے حالیہ اضافے سے آگاہ کیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف وفد کو مالیاتی ڈسپلن اور مانیٹری پالیسی پر بھی بریفنگ دی۔
آئی ایم ایف مشن نے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا۔