بدھ, اکتوبر 2, 2024
اشتہار

زرمبادلہ کے ذخائر 10.7 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10.7 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں کانفرنس اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو رہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 10.7 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، جو دو ماہ سے زائد کی درآمدات کیلیے کافی ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ عالمی معیشت دن بہ دن تبدیل ہوتی جا رہی ہے اور بینکنگ سیکٹر میں بھی تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ پاکستان کا بینکنگ سیکٹر بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ایس ایم ای فنانسنگ کی جانب ہماری خاص توجہ ہے اور اگلے سال تک کئی بینکس ڈیجیٹل بینکنگ شروع کر دیں گے۔

- Advertisement -

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی مزید کم ہو کر 6.9 فیصد پر آ چکی ہے۔ مہنگائی میں کمی کے اثرات زرعی پالیسی پر مرتب ہوتے ہیں اور معاشی ترقی کیلیے حکومت بہتر اقدامات کر رہی ہے، ایکسپورٹ میں بھی تیزی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے مالی معاملات بہتر ہیں اور بینکوں سے قرض لینے کے رجحان میں بھی کمی آئی ہے۔ فاریکس مارکیٹ میں اس وقت روپے پر کوئی دباؤ نہیں جب کہ منی مارکیٹ بہت اچھے طریقے سے کام کر رہی ہے۔ ایکسچینج مارکیٹ سے بھی بہت اچھا رسپانس آ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینکنگ کا مستقبل پاکستان کی مضبوط معیشت کی ضمانت ہے۔ بیکنگ میں جدت ہی اس کا مستقبل ہے اور بینکاری میں جدت لا کر معیشت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی میں جدت سے بینکاری آپریشنز پہلے سے زیادہ آسان ہو گئے اور اس میں پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کا کردار اہم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں