منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

سنیتا آہوجا سے طلاق کی خبریں، گووندا نے بالآخر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: نامور بالی وڈ اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا شادی کے 37 سال بعد طلاق کی قیاد آرائیوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گووندا اور سنیتا آہوجا میں طلاق کی قیاس آرائیوں کے درمیان جوڑے سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ اداکار کی اہلیہ نے انہیں چند ماہ قبل علیحدگی کا نوٹس بھیجا تھا لیکن اس کے بعد کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: گووندا اور سنیتا میں طلاق کی افواہوں کی وجہ سامنے آگئی

طلاق کی قیاس آرائیوں کے بعد انڈین میڈیا نے گووندا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے معاملے پر لب کشائی کی۔ انہوں نے ردعمل میں کہا کہ ’ہمارے درمیان صرف کاروبار سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے، میں اپنی فلمیں زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہوں‘۔

گووندا کے مینجر ششی سنہا نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ ’فیملی کے کچھ افراد کے بیانات کی وجہ سے جوڑے کے درمیان مسائل پیدا ہوگئے ہیں، اس میں مزید کچھ نہیں۔ گووندا فلم بنانے کے مرحلے میں ہیں جس کیلیے فنکار ہمارے دفتر کا دورہ کر رہے ہیں، ہم اسے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

میڈیا آؤٹ لیٹ ’نیوز 18‘ نے تبصرے کیلیے سنیتا آہوجا اور بیٹی ٹینا سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

گزشتہ ماہ سنیتا آہوجا نے ایک انٹرویو کے دوران شادی کے بارے میں حیران کن راز سے پردہ اٹھایا تھا۔ اداکار کی اہلیہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ دونوں ساتھ نہیں رہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ فلیٹ میں رہتی ہوں جبکہ شوہر اپارٹمنٹ کے سامنے والے بنگلے میں رہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں