منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

گوندا کا گولی لگنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار گووندا نے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اسپتال سے ایک آڈیو پیغام ریکارڈ کراکر اپنے چاہنے والوں کو صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

معروف اداکار نے تصدیق کی کہ ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگ سے گولی نکال دی ہے اور وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔

- Advertisement -

اداکار کا اپنے ریکارڈڈ پیغام میں کہنا تھا کہ میں گووندا ہوں، میرے چاہنے والوں، میرے والدین اور خدا کی مہربانی سے، میں اب بہتر محسوس کررہا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے گولی لگنے سے زخم آیا ہے لیکن میں اب ٹھیک محسوس کر رہا ہوں، ڈاکٹروں نے گولی نکال دی ہے۔

اداکار نے اپنے ڈاکٹروں اور چاہنے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے معالج، ڈاکٹر اگروال اور اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔

اداکار گووندا گولی لگنے سے زخمی

واضح رہے کہ 90کی دہائی کے اداکار نے صبح ایک اپائنمنٹ کے لیے روانہ ہوتے وقت غلطی سے اپنی پستول سے اپنی ہی ٹانگ میں گولی مار کر خود کو زخمی کرلیا تھا۔ واقعے کے بعد فوری طور پر اداکار کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں