جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گووندا نے کس نامور اداکارہ کی محبت میں اہلیہ سے منگنی توڑ دی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار گووندا ماضی میں ایک نامور اداکارہ کی محبت میں اس قدر گرفتار ہوگئے تھے کہ انہوں نے اپنی منگیتر (موجود اہلیہ سنیتا) سے منگنی توڑ دی تھی۔

گووندا بالی وڈ میں اُس وقت اسٹار بن کر ابھرے جب انہوں نے فلم ’لو 86‘ میں اداکاری سے اپنے کیریئر کی شروعات کی، بعد میں وہ متعدد بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہے۔

کیریئر کی ابتدائی دنوں میں گووندا اور اہلیہ سنیتا ایک دوسرے کو خفیہ طور پر ڈیٹ کر رہے تھے، بعد میں جب انہوں نے شادی کی تو اسے بھی ایک سال تک خفیہ رکھا۔

- Advertisement -

شادی سے پہلے گووندا نے نامور اداکارہ نیلم کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا اور دھیرے دھیرے ان کی یک طرفہ محبت میں گرفتار ہوتے چلے گئے۔

1990 مین دیے گئے ایک انٹرویو میں بالی وڈ اسٹار نے انکشاف کیا تھا کہ ایک موقع پر انہوں نے سنیتا سے منگنی توڑ دی کیونکہ وہ نیلم سے شادی کرنا چاہتے تھے۔

اداکار کے مطابق انہوں نے اپنے پس منظر کی رکاوٹوں پر قابو پایا اور آخر کار نیلم سے اپنی یک طرفہ محبت کا اظہار کرنا شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم دوست بن گئے اور ہم نے ایک ساتھ بہت سی فلمیں بنائیں۔ ہم اکثر ملاقات تھے۔ جتنا زیادہ میں نیلم کو جانتا تھا اتنا ہی میں اسے پسند بھی کرتا تھا۔ وہ ایسی لڑکی تھی جس پر کوئی بھی مرد اپنا دل کھو دیتا اور میں نے بھی کھو دیا تھا‘۔

جب گووندا نیلم سے یک طرفہ محبت کرنے لگے تو سنیتا سے ان کا جھگڑا ہوا جب وہ بالی وڈ اسٹار کی منگیتر تھیں۔

اداکار کے مطابق ’میں نے سنیتا کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اس سے منگنی توڑ دی۔ اگر سنیتا مجھ سے پانچ دن بعد رابطہ نہ کرتیں تو میں نیلم سے شادی کر چکا ہوتا‘۔

جلد ہی گووندا کو محسوس ہوا کہ نیلم ان سے شادی نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ ان کی توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز ہے۔

گووندا نے بتایا کہ نیلم کو ایک ذہین اور خوبصورت نظر آنے والے شخص کی تلاش تھی کیونکہ وہ خود اونچے گھرانے کی تھیں اور میرا تعلق دیہاتی خاندان سے تھا، ہم ہر لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف تھے۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ہماری شادی ہو بھی جاتی تو ہم ایک کامیاب جوڑا ثابت نہیں ہوتے، اور نیلم کو اس بات کا پہلے ہی احساس ہوگیا تھا۔

گووندا نے یہ بھی اعتراف کیا کہ سنیتا سے شادی کے بعد بھی انہوں نے نیلم کو نہیں بتایا حالانکہ انہوں نے دوبارہ ایک ساتھ کام شروع کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی آج سے 35 سال قبل ہوئی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں