بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

کرونا سے متاثر ہونے والے اداکار گووندا کی صحت سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے بالی ووڈ انڈسٹری کے مزاحیہ  اداکار گووندا  کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کی جانب سے صحت کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ کرونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گووندا نے بتایا کہ انہوں نے  علامات ختم ہونے کے بعد کرونا کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ ڈاکٹرز نے بھی تصدیق کی کہ وہ وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی صحت سے متعلق مزاحیہ انداز میں ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’اپن آگیلا ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Govinda (@govinda_herono1)

واضح رہے کہ گووندا اور اکشے کمار کو چار اپریل کو  کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ دونوں اداکاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے پیغام بھی جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کرونا ویکسین کے منتظر بھارت کے معروف گلوکار وائرس کا شکار

گووندا نے  ملاقات کرنے والوں اور ایک ہفتے کے دوران رابطہ رکھنے والوں کو احتیاط کرنے اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں کرونا ٹیسٹ کروانے کی اپیل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں