بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے وکیل نے گزشتہ سال کہا کہ گووندا سے طلاق کی درخواست دائر کی گئی ہے تاہم بعد میں دونوں نے اختلافات کو ختم کیا اور شادی کو ایک اور موقع دینے پر رضامند ہوگئے۔
گووندا کے 30 سالہ مراٹھی فلم اداکارہ کے ساتھ مبینہ افیئر کے بعد ان کے درمیان اختلافات شروع ہوئے۔
تاہم بھارتی میڈیا کے ساتھ حالیہ انٹرویو سنیتا آہوجا نے شادی کے بارے میں قیاس آرائیوں پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ چاہے مثبت ہو یا منفی، میں اسے مثبت طور پر لیتی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ کتے ہیں اس لیے وہ بھونکیں گے۔
انہوں نے گووندا کے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں جب تک کہ وہ خود ان سے بات نہ کریں، جب تک آپ اسے میرے یا گووندا کے منہ سے نہیں سنیں گے کسی چیز پر یقین نہ کریں۔
واضح رہے کہ گووندا نے سنیتا آہوجا سے 1987 سے شادی کی تھی، تاہم جوڑے نے اپنی شادی کو چار سال تک خفیہ رکھا، ان کے دو بچے بیٹی ٹینا (نرمدا) اور بیٹا یشوردھن ہیں۔