اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ، مختلف اسپتالوں کو مزید 1227 آکسیجن بیڈز فراہم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسپتالوں میں 1227آکسیجن بیڈزفراہم کردیئے گئے ، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک میں اس وقت تک 1434 آکسیجن بیڈز آپریشنل ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کے پھیلاؤکی صورتحال اوراسپتالوں میں ” ریمپ اپ پلان ” کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکریٹریز نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سےمتعلق تازہ ترین صورتحال پربریفنگ دی ، بریفنگ میں بتایا گیا وزیراعظم کی ہدایت پراسپتالوں میں 1227 آکسیجن بیڈزفراہم کردیئے ہیں، آزاد کشمیر میں 80 آکسیجن بیڈز اور بلوچستان میں فاطمہ جناح اسپتال میں 100 آکسیجن بیڈز فراہم کئے گئے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ گلگت بلستان میں ہیلتھ کیئرسسٹم میں مزید 100 آکسیجن بیڈز شامل کردیئے گئے ہیں اور خیبرپختونخواکو 320 آکسیجن بیڈ ، پنجاب کو 330 اور سندھ کو مزید 70آکسیجن بیڈز فراہم کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کو 227 آکسیجن بیڈز دیئے۔

جن اسپتالوں میں آکسیجن بیڈزفراہم کئے گئے ، ان میں عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ، ڈی ایچ کیو کوٹلی ، ڈی ایچ کیو بھمبیر ، سی ایم ایچ مظفر آباد ، فاطمہ جناح اسپتال بلوچستان ، پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، ڈی ایچ کیو چارسدہ ، ایکسپو سینٹر لاہور ، سوشل سیکیورٹی ہسپتال اور عباسی شہید اسپتال کراچی ، پولی کلینک ، پمز اور سی ڈی اے اسپتال شامل ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک میں 31 جولائی تک 2000 سے زائد آکسیجن بیڈز کی فراہمی یقینی بنانا تھا، ملک میں اس وقت تک 1434 آکسیجن بیڈز آپریشنل ہو چکے ہیں ، انشااللہ کوروناسےمقابلے کیلئےسہولتوں کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں