حکومت نے پیٹرولییم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کمی کی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 10 روپے 19 پیسے فی لیٹر کم ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی، ٹیکس گوشوارے اب 31 اکتوبر تک فائل کرائے جاسکتے ہیں۔