ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیٹرولکی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 168 روپے 12 پیسے ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی تھی جس پر غور کرنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں