اشتہار

حکومت کا آٹے کی مصنوعی قلت سے مہنگائی پیدا کرنے والوں کو سزا دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کا آٹے کی مصنوعی قلت سے مہنگائی پیدا کرنے والوں کو سزا دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت گندم اور آٹےکی مصنوعی قلت سےمتعلق ہنگامی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا ، اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، صوبوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ پاسکو ذخائر سے گندم ترسیل تیز کی جائے۔

- Advertisement -

بریفنگ میں کہا گیا کہ 1.3ملین میٹرٹن درآمدی گندم کا اسٹاک بھی پہنچ گیا،جنوری کے اختتام تک مزید اتنا ہی گندم کا اسٹاک پہنچ جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، کسی کو گندم کی مصنوعی قلت کرکےناجائزمنافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ صوبے اپنے اور پاسکو ذخائر سے گندم کی فلور ملز تک بروقت رسائی یقینی بنائیں اور صوبے گندم کی بروقت ترسیل کیلئے اپنی گورننس بہتر بنائیں۔

5دن میں 40کلو کےتھیلے پر1000 روپےکمی ہوناخوش آئند ہے، متعلقہ وفاقی وصوبائی ادارے آٹے ،گندم کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف اقدامات کریں۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ حکومت عوام کیلئےآٹےکی مصنوعی قلت سے مہنگائی پیداکرنے والوں کو سزا دےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں