اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا زلزلے میں جاں بحق افرادکےلواحقین کو5لاکھ روپےفی کس دیے جائیں گے، مالی امداد سے زلزلہ متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ مالی امداد سے زلزلہ متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی اور گھروں، مال مویشیوں کیلئے زرتلافی سے نقصانات کا ازالہ ممکن ہوگا، بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے اور خواتین کی سہولیات کیلئےاقدامات کیےجارہےہیں۔
جانبحق افرادکےلواحقین کومالی امدادکی فراہمی سے زلزلہ متاثرین کی بحالی میں مدد ملےگی۔گھروں،مال مویشیوں کیلئےزرتلافی سے متاثرین کے نقصانات کاازالہ ممکن ہوگا۔متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کاسلسلہ جاری رکھنےکیلئےخصوصی اقدامات کیےجارہے ہیں۔خواتین کی سہولیات کے بھی اقدامات کئےگئے ہیں
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 1, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےدورےسےزلزلہ متاثرہ کشمیریوں کوحوصلہ ملاہے، امداداوربحالی تک تعاون کاسلسلہ بھرپوراندازسےجاری رہے گا۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے زلزلہ سے متاثرہ کشمیری عوام کو نیا حوصلہ ملا ہے۔ ان کی امداد اور بحالی تک تعاون کا سلسلہ بھرپور انداز سے جاری رہے گا۔ #PMImranKhan
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 1, 2019
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو5 لاکھ روپے فی کس دیےجائیں گے، مکمل تباہ مکانوں کیلئے 2 لاکھ، جزوی متاثر کا معاوضہ 1لاکھ ہوگا جبکہ 38 اسکولوں کیلئے بڑے ٹینٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی حکومت جاں بحق لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس دے گی ۔ مکمل تباہ ہونے والوں مکانوں کیلئے 2لاکھ جبکہ جزوی متاثرہ مکانات کا معاوضہ 1لاکھ روپے دیا جائے گا ۔ 38سکولوں کیلئے بڑے ٹینٹ فراہم کیے جا رہے ہیں ۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 1, 2019
ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں انفرااسٹرکچرکی بحالی کاتخمینہ1200ملین لگایاہے، تاجربرادری کو50ہزارفی دکان،جزوی متاثر دکان مالک کو 25ہزار دیے جائیں گے، حکومت50ہزار روپےفی مویشی مددفراہم کرے گی۔
زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا تخمینہ 1200ملین لگایا ہے ۔ زلزلہ میں تاجر برادری کو 50ہزار روپے فی دکان جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والی دکان کے مالک کو 25ہزار روپے دیے جائیں گے ۔ حکومت 50ہزار روپے فی مویشی مدد فراہم کرے گی ۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 1, 2019