منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈز کی رقم مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈز کی رقم مانگ لی، تقریباً 20 ارب روپے ڈیمز فنڈزمیں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں4رکنی بینچ کیس کی سماعت کی۔

وفاقی حکومت نےسپریم کورٹ سےڈیمزفنڈزکی رقم مانگ لی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمان نے بتایا کہ ہم نےایک متفرق درخواست دائرکی ہے، ڈیمز فنڈز کے پیسے وفاق اور واپڈا کو دیئے جائیں۔

- Advertisement -

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں اسٹیٹ بینک نےاکاؤنٹ کھولاتھا،جس پر چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا ڈیمز فنڈز میں کتنے پیسے ہیں، وکیل واپڈاسعدرسول نے بتایا کہ تقریباً 20 ارب روپے ڈیمز فنڈزمیں موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کیس شروع کیسےہوا؟ وکیل واپڈا نے بتایا کہ سپریم کورٹ نےواپڈاکےزیرسماعت مقدمات میں2018میں نوٹس لیاتھا، سپریم کورٹ کےڈیمزفنڈزعملدرآمد بینچ نے17سماعتیں کیں۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ واپڈاکےاوربھی کئی منصوبے ہوں گے ، کیا سپریم کورٹ واپڈا کے ہر منصوبے کی نگرانی کرتی ہے۔

وکیل واپڈا کا کہنا تھا کہ ڈیمزکی تعمیرکےمعاملےپرپرائیویٹ فریقین کےدرمیان بھی تنازعات تھے، سپریم کورٹ نےپرائیویٹ فریقین کے تنازعات اپنے پاس سماعت کیلئے مقرر کیے، استدعاہےپرائیویٹ فریقین کےتنازعات متعلقہ عدالتی فورمز پرچلائےجائیں۔

عدالت نے کیس کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت میں وقفہ کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں