ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

حکومت نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی ہے، مالدیپ کی شکایت پر ڈبلیو ایچ او نے تحقیقات کیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ میوکورڈ، الکوفن، الرگو، امیڈون، زن سیل سیرپ پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ لاہور میں تیار کھانسی کے سیرپ ایکسپورٹ بھی کیے جاتے تھے، تمام میڈیکل اسٹورز سے ان سیرپ کا اسٹاک فوری ضبط کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیرپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سربمہر کیا جارہا ہے، ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس سے کام لیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں