جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عوامی احتجاج کے بعد کریم اور اوبر کی بندش کا اعلان واپس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لاہور اور کراچی میں عوامی ردعمل کے بعد حکومت پنجاب نے پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا، کریم ٹیکسی سروس نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہمارے سروس بند نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور کراچی میں عوامی احتجاج کے بعد ٹیکسی سروسز پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا،انفارمیشن و ٹیکنالوجی بورڈ پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ کریم اور اوبر سروس کو بند کرنے کےلیے حکومت نے کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ نے بھی کمپنی کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

ڈاکٹرعمر سیف کا کہنا تھا کہ 2000 سے زائد لوگ یہ ٹیکسی سروس چلا رہے تھے، نئی ٹیکسی سروس کے لیے ضابطہ اور پالیساں لائی جائیں گی، ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ٹیکسی سروس کو نیٹ ورک میں لیا جائے گا اور ان کمپنیز کو ریگولیٹ بھی کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب نے نئی ٹیکسی سروس کی پالیسی کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ صوبائی (سندھ اور پنجاب) حکومتوں کی جانب سے نئی ٹیکسی سروس پر پابندی کرنے کا اعلان سامنے آیا تھا جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوگوں نے حکومت پر شدید تنقید کی۔

دوسری جانب وزیرٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ یہ کمپنیاں عوام کو سہولیات فراہم کررہی ہیں اس لیے فوری طور پر حکومتی سطح پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جارہی تاہم حکومت کمپنی کو ایک ماہ کا وقت دے رہی ہے۔

ہمارے ٹیکسی سروس بند نہیں ہوئی، ایم ڈی کریم

اسی ضمن میں کریم ٹیکسی سروس کے مینجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال نے کہا کہ ہماری سروس بند نہیں ہوئی عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے سروس تاحال چل رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کریم سروس کے ایم ڈی نے اعلان کیا کہ جو صارفین سہولت استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ اینڈرائیڈ اور اپیل اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے سہولت حاصل کرسکتے ہیں، شیئرنگ اکانومی کا تصور 6 سال سے قبل متعارف کروایا گیا جو آج ترقیاتی یافتہ ممالک میں بہت مضبوط ہے‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں