پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

حکومت نے ایک ہی دن میں 16 بینکوں سے 23 ارب روپے وصول کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے ایک ہی دن میں 16 بینکوں سے 23 ارب روپے وصول کرلیے ، یہ سنگ میل وزیراعظم شہبازشریف کی دانشمندانہ قیادت میں ممکن ہوا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ونڈ فال ٹیکس کو برقرار رکھتے ہوئے سولہ بینکوں سے تئیس ارب روپے وصول کرلیے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا حکومت نے عام آدمی پر بوجھ ڈالے بغیر منصفانہ اور مساوی ٹیکس نظام کو یقینی بنایا۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ یہ سنگ میل وزیراعظم شہبازشریف کی دانشمندانہ قیادت میں ممکن ہوا اور اٹارنی جنرل، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ چیئرمین ایف بی آر اور قانونی ٹیموں نے اس کامیابی کو یقینی بنانے میں کرداراداکیا، کئی دہائیوں سے اداروں نے معاشی بے ضابطگیوں سے غیر معمولی منافع کمایا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ٹیکس کا بوجھ غیر متناسب طور پر کم آمدن والوں کو برداشت کرنا پڑا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں