جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان میں پیٹرول کی اصل قیمت کیا؟ حکومت عوام سے ایک لیٹر پر کتنا ٹیکس وصول کر رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرول کی بنیادی قیمت 252 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ حکومت پیٹرول پر ٹیکسز اور لیوی کی مد میں عوام سے 79 روپے 25 پیسے فی لیٹر وصول کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں چھبیس روپے دو پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں سترہ روپے چونتیس پیسے فی لٹر اضافے کا اعلان کردیا۔

رواں برس جولائی میں حکومتِ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہوا ، جس کے تحت ایک لیٹر پر پی ڈی ایل کی مد میں 60 روپے وصول کیے جانے ہیں۔

- Advertisement -

قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد حکومت پیٹرول پر 79 روپے 25 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور لیوی وصول کررہی ہے، اصل میں پیٹرول کی بنیادی قیمت 252 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ پیٹرول پرپیٹرولیم لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر ہے۔

حکومت نے پیٹرول پر فریٹ مارجن ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا، جس کے بعد پیٹرول پر فریٹ مارجن 3روپے 77 پیسے سےبڑھاکر 5 روپے37 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

پیٹرول پر تیل کمپنیوں کا مارجن 6 روپے سے بڑھا کر 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز کا مارجن 7روپے سےبڑھا کر 7 روپے41 پیسے فی لیٹر کردیا ہے۔

حکومت ڈیزل پر 64 روپے 11 پیسے فی لیٹر ٹیکسز لیوی وصول کررہی ہے جبکہ ڈیزل کی بنیادی قیمت 266روپے 5 پیسے فی لیٹر ہے۔

ڈیزل پرتیل کمپنیوں کا مارجن 46 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا ہے ، تیل کمپنیوں کامارجن 6 روپے70 پیسے فی لیٹر کیا گیا ہے۔

ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 41 پیسے فی لیٹر بڑھایا اور 7روپے 41 پیسے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں